لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں سکول وین کا خوفناک حادثہ، 10 بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں موڑ کاٹتے ہوئے سکول وین الٹنے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے 5 بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 5 بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ڈارئیور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چمن اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور بارڈر کے آس پاس ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی ہے۔
اُدھر بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکام سے رابطہ کر کے تحقیقات کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔