بھارتی ڈرون حملے میںزخمی فیصل آباد کاحوالد ار محمد نوید شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور‘فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کا ایک سپوت دھرتی پر قربان ہوگیا‘ 7 چک فیصل آباد کے آرمی جوان کے بہادر بیٹے حوالدار محمد نوید انصاری نے 8 مئی کو دشمن کے حملے خلاف والٹن روڈ لاہور میں اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔ محمد نوید نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ لاہور اور فیصل آباد سرگودھا روڈ حاجی کیمپ میں ادا کردی گئی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازہ گاہ کلمہ توحید اور اللہ اکبر کے نعروں سے گوج اٹھا۔ عوام کی بڑی تعداد نے کئی گھنٹے قبل ہی جنازہ گاہ کا رخ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہید حوالدار محمد نوید وزیرداخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
ممتاز عالم دین، دانشور، سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
انکی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی بمطابق 15 ذیقعد بروز منگل بعد از نماز ظہرین ٹھیک ایک بجے جامع مسجد جامعہ المنتظر میں پڑھائی جائے گی۔ بعد ازاں آپکو تدفین کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین، دانشور، سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی سوموار کی شب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی بمطابق 15 ذیقعد بروز منگل بعد از نماز ظہرین ٹھیک ایک بجے جامع مسجد جامعہ المنتظر میں پڑھائی جائے گی۔ بعد ازاں آپ کو تدفین کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ کراچی میں ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی 2025 بروز منگل بعد از نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ پنجتنی، بلتستانی محلہ۔ اے بی سینیا لائن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں آپ کی تدفین وادی حسین میں ہوگی۔ ادارہ اسلام ٹائمز مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ پروردگار مرحوم کو جوارِ محمد و آل محمد ؑ میں بلند مقام عطا فرمائے، آمین۔