2025-11-12@08:01:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2541

«نے والے ڈرون کو قبضہ میں»:

    کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں، دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے 27 ویں ترمیم کے تحت صدر اور دیگر کو دئیے جانے والے آئینی استثنیٰ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی ہے اور خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘ استثنیٰ جو پارلیمنٹ دے رہی ہے اس پر اعتراض ہے، خطوط لکھے جا رہے ہیں، عدلیہ کی ری سٹرکچرنگ، جس میں ان کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی ہے۔ اختیارات کوئی اور ادارہ نہیں لے رہا ہے، اس پر اعتراضات ہیں۔ جسٹس منیر سے لے کر جسٹس نسیم حسن...
    قصور:  قصور پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور جدید ڈرون برآمد کر لیا۔ پولیس نے 6 کلو ہیروئن، 3 کلو افیون، اور 10 لاکھ روپے مالیت کی جدید ڈرون بیٹریاں برآمد کیں۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی چونیاں کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سپیشل ناکہ بندی کی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت اللہ وسایا، ناصر، سہیل طارق، سہیل طفیل اور شیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی...
    شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص کوکارنے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریہ...
    پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا، ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے  ضلع بنوں میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بنوں سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ایس ایچ او عابد کو شہید کردیا گیا،  ایس ایچ او عابد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤدشاہ سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
    بیجنگ: چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو بیماری کی چھٹی لینے کے بعد بھاگتے دوڑتے دیکھنے پر کمپنی نے نوکری سے فارغ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2019 میں مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں پیش آیا۔ ایک ملازم نے کمر درد کے باعث بیماری کی چھٹی (sick leave) کی درخواست دی تھی اور اسپتال کے بلز بھی جمع کرائے تھے، جس پر کمپنی نے اس کی رخصت منظور کرلی۔ تاہم، ایک ماہ بعد جب وہ واپس آیا تو اس نے دوبارہ پاؤں کے درد کی شکایت کرتے ہوئے مزید چھٹی مانگ لی۔ کمپنی نے جب اس سے میڈیکل دستاویزات لانے کو کہا تو کچھ دن بعد اچانک اسے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کو کام سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں سیشن جج ناصر جاوید رانا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دلائل سن لیے ہم اس پر آرڈر جاری کر دیں گے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ 22 سال پہلے کا آرڈر ہے تو پہلے آپ کہاں تھے، 22 سال بعد آپ...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کو کام سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں سیشن جج ناصر جاوید رانا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دلائل سن لیے...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب ''نیٹو کی حمایت'' پر روس کیخلاف جنگ چھیڑنے والے یوکرینی صدر کو 25 فیصد ملکی سرزمین کھو دینے کے بعد بھی ''مغربی و امریکی مدد'' کی اشد ضرورت ہے، انتہاء پسند امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی جنگ سے امریکہ کو 350 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ نے امریکہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے وضاحت دی کہ ہم نے، بحیثیت ایک ملک، یوکرینی تنازعے سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔  ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے (یوکرین...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شروع سے سفارتکاری اور امن پر یقین رکھتا ہے، پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا باعث فخر ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت سے ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور افواج پاکستان نے عسکری تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیا، جنگ جیتنے کے بعد اب ہمیں امن جیتنا چاہیے، امن ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا...
    بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ایس ایچ او تھانہ ہوید نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے اہلکار الیاس کو علاقہ ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔ ایف آئی آر جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی، گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق جودیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا...
    اپنے ایک انٹرویو میں سیف ماگانگو کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے مجوزہ قانون کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترجمان "سیف ماگانگو" نے کہا کہ ہم انسانی امداد کی رسائی کے لئے غزہ پٹی تک جانے والے تمام راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی ناکافی تعداد کا ذمہ دار، اسرائیل ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم نے فلسطینیوں کے خلاف، قابض صیہونی فوج کے سنگین انسانی جرائم اور تشدد کے واقعات کو ریکارڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملزم ضمانت کاغلط استعمال کررہا ہے تو قانون اپنا راستہ خودبنائے، ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخی کے حوالے سے فیصلہ کرے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاہے کہ ضمانت دینا عدالت کی صوابدیدہے، ہائی کورٹ نے اسے کنفرم کردیا ہم کیوں واپس لیں جبکہ جسٹس مس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ خوددیکھے کہ اگر ملزم ضمانت کاغلط استعمال کررہا ہے اورٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توٹرائل کورٹ ملزم کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے فیصلہ کرے۔ یہ فیصلہ ریاست نے کرنا ہے کہ کیس میں کسی ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ نہیں۔ یہ ریمارکس چیف جسٹس...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/1Dr5kH1KPA — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 10, 2025 واضح رہے کہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان...
    سیف اللہ آبڑو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، ان کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ مارچ 2021 سے وہ صوبہ سندھ سے سینیٹ آف پاکستان کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ سیف اللہ آبڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ حالیہ خبروں کے مطابق انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ ان کی جماعت (پی ٹی آئی) نے بائیکاٹ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال انہوں نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کی وجہ سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اس واقعے کے بعد...
    چیئرمین لاء کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے ستائیسویں ترمیم کے حوالے سے جوائنٹ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دو دن جوائنٹ کمیٹی نے اس پر کام کیا ، کمیٹی نے جو بل اس ایوان میں پیش کیا تھا اس میں کافی تبدیلیاں کی گئیں، فیڈرل کانسٹی ٹیشن کورٹ بنانے کا بل میں مطالبہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کانسٹی ٹیوشنل بینچز موجود ہیں، کمیٹی نے بل کے اندر کچھ تبدیلیاں کی، تبدیلی میں کہا گیا کہ اس کورٹ میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری تبدیلی یہ ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کے لیے سات سال کا تجربہ مانگا گیا تھا جسے کمیٹی اراکین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
    سندھ ہائی کورٹ  نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت  میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا اور واپس گھر نہیں پہنچا، شہری کے سسر نے گمشدگی کی درخواست پولیس میں جمع کرائی تھی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہری سسرال سے ناراض ہو کر تو کہیں چلا نہیں گیا؟ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں صوبہ سندھ کا سب سے زیادہ کما کر دینے والا شہر کراچی ایک ایسا عظیم الشان شہر ہے کہ جسے طرح طرح سے لوٹا جارہا ہے اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اب یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے کہ دورِ جدید کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس شہر لاوارث کو لوٹنے کے نئے نئے دھندے متعارف کروائے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا طریقہ جو کہ ای چالان کے نام سے رائج کیا گیا ہے اس کے بنیادی مقاصد بہت اچھے ہیں لیکن نمبر پلیٹس کے لولی پاپ کی طرح یہ طریقہ بھی فلاپ ہوتا نظر آرہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس اور خصوصاً مزدور طبقے کو اس معاملے میں...
    تصویر بشکریہ، فیصل جاوید خان، فیس بک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 17 سیٹ والے حکومت نہیں کرسکتے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اقبال نےخودی لکھا اور بانی پی ٹی آئی نےخودی بن کر دکھایا۔انہوں نے کہا کہ سترہ سیٹ والے حکومت نہیں کرسکتے، ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں آئے، شبلی فراز، عمر ایوب اور احمد بھچر کو ناحق سزائیں سنائی گئیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور حسان نیازی کو ناحق سزائیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو جیل میں 2 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    — اسکرین گریب 30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
    سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط میں کینسر، دل، گردوں، پھیپھڑوں، جگر، رعشہ، نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت، ضعیف مریض شامل ہیں، اس کے علاوہ حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار والے بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق جعلی یا غلط سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے عازمین حج اور انہیں صحتمندی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے والے خبردار، ہوشیار ہو جائیں۔ سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ہے، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط میں کینسر،...
    پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ‘انقرہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں...
    وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ بھارت سے آئے مذہبی وفد اور جتھیدار اکال تخت جیانی کلدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وفاقی و ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکھ قوم کو ایک تاریخی تحفہ ہے، لیکن بھارت نے اسے 7 مئی سے بند رکھا ہوا ہے، جو سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس...
    مسلم لیگ (ق) نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، اسی جذبے کے تحت مسلم لیگ حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی سینڑل ورکنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی صدرات میں منعقد...
    کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق پانچوں مسافروں نے سعودیہ سے ایجنٹ کے ذریعے اٹلی کا غیرقانونی سفر کرنا تھا۔ راحید اللّٰہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللّٰہ کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ پی اے 170 سے عمرہ ویزے پر کراچی سے جدہ جا رہے تھے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران پانچوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے...
    مسلم لیگ (ق) کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، اسی جذبے کے تحت مسلم لیگ حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی سینڑل ورکنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس سنئیر نائب...
    چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے...
      ویب ڈیسک  :حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا۔  وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والوں کو خبردار کردیا کہ صارفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آر ایل این جی کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہوگی اور بل معمول سے زائد آئیں گے۔   صارفین ہیٹر اور گیزر احتیاط سے استعمال کریں۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے کہا کہ حکومت نےآر ایل این جی کے کنکشن پر پابندی ختم کردی ہے۔   گیس کے کنکشن کی ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں،...
    پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والے اعلان کردہ جلسے کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف مرکزی شاہراہوں اور داخلی راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا ہے، جس سے شہریوں، بالخصوص اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کا کوئٹہ جلسہ خطرے میں، ضلعی انتظامیہ نے اجازت کی درخواست مسترد کردی ضلعی انتظامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے سی ڈی اے کے تمام اسٹاف کو نکالنے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا ترجمان کے مطابق صرف سی ڈی اے کے صفائی والے عملے کو پارلیمنٹ ہاؤس سے ہٹایا گیا ہے جب کہ دیگر افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے کے صفائی والے اسٹاف کی اکثریت بارہا غیر حاضر رہتی تھی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی فنانس...
    پاکستان نے چمن میں پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے افغانستان کی جانب سے پھیلائے گئے دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    —فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  فیصل آباد پولیس نے چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے چوہےاور نیولے کی لڑائی کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لے لیا۔تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا، استاد قمر کی جانب سے چوہے اور نیولے کی لڑائی پر معافی اور چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے مار نے ڈیڑھ سال قبل چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے پر پنجاب پولیس سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ جانوروں کو نقصان نہ پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ڈرائیور نیاز اللہ کو عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈرائیور کی ضمانت منظور کر لی تاہم زرِ ضمانت جمع نہ ہونے پر ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ضمانتی رقم کل عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔ ان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور ملزم نیاز اللہ کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم کی زر ضمانت کل جمع کرائیں گے، ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ ایم کیو ایم نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم کے سلسلے میں ہم نے خود حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ آئین میں وقت کے ساتھ ترامیم ہونی چاہییں جو ضروری ہے، کسی کو 27ویں آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار اور امین الحق کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے واضح موقف اختیار کیا کہ ایسی جمہوریت ہونی چاہیے جس کے ثمرات عام شہری تک پہنچیں۔ اس ترمیم کا مقصد سپریم کورٹ کے آئینی بنچز میں کام کی رفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے حکومت کو 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، آئی پی پیزکے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جانے تھے۔اس حوالے سے صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کرکے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے‘ بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ علاوہ پنجاب حکومت نے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی کے بڑے صارفین پر نئی بجلی ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کو بغیر کمیٹی کو بھیجے ہی منظور کرلیا، جس کے تحت 500 کے وی اے سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور کمرشل صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے کی شرح سے بجلی ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ بل کے مطابق 500 کے وی اے تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور تجارتی صارفین کو اس ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ گھریلو صارفین کو بھی اس ٹیکس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں طبی عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر ماہرینِ صحت بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی نے لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کرلیا ہے۔ مزید پڑھیں: گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی بل کے تحت ایک لوکم پالیسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بھرتی کا طریقہ کار، مدت، تنخواہ اور مراعات طے کرے گی۔ بل کے مطابق بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں گی، جبکہ اشتہار کم از کم 2 اخبارات میں دینا لازمی ہوگا۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد مستقل تقرری کا مطالبہ نہیں کرسکیں گے، اور انہیں مستقل ملازمین جیسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی( کامرس رپورٹر)سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹیز(ڈی ای ایف ڈی)حکومت سندھ طحہٰ احمدفاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں اسپیشل افراد کو بااختیار بنانا ہوگا کیونکہ ایسے افراد کے وی ٹی سی میں بہتر تربیت کے ذریعہ معاشرے میں ذہنیت کو تبدیل کررہے ہیں،حکومت سندھ نے اسپیشل افراد کیلئے ڈی ای ایف ڈی کا بجٹ 17ارب روپے رکھا ہے،سندھ میں 5.7ملین بچے اسپیشل ہیں،5700بچوں کو پک اینڈ ڈراپ،کھانا اورتین ہزار روپے فراہم کیا جاتا ہے جبکہ این ای ڈی کے بائیومیڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہم بینائی سے محروم افراد کیلئے اسکینرزاسٹک تیار کرا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارہفتے کو کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والے اوپن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-06-8 لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے ٹرین پر حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر قتل کرنے کی 10 کوششوں کے الزامات عائد کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص پر لندن جانے والی ٹرین پر بڑے پیمانے پر چاقو حملے کے بعد 10 مختلف افراد کو قتل کرنے کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پیٹربرو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اینتھونی ولیمز پر ہفتے کی شام پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں جسمانی نقصان پہنچانے اور چاقو رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اسی دن لندن میں پیش آنے والے ایک علاحدہ واقعے میں بھی اینتھونی ولیمز پر قتل کی...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔   مزید پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام کے قریب افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کارروائی کے نتیجے میں 2 بھارتی...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ امریکا واحد ملک ہو جو ایسا نہ کرے۔ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی پروگرام ’سکسٹی منٹس‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’شمالی کوریا تجربے کر رہا ہے، پاکستان تجربے کر رہا ہے، مگر وہ اس کے بارے میں آپ کو نہیں بتاتے‘، ان سے یہ سوال اُس وقت پوچھا گیا جب گفتگو کا موضوع ان کی حالیہ ہدایت بنی، جس کے مطابق انہوں نے پینٹاگون کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی محکمہ جنگ کو...
    حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) حماس نے اسرائیل کی بم باری سے ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی مزید 3 قیدیوں کی لاشیں ہلال احمر کے ذریعے وصول کی گئی ہیں، جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔ اس سے قبل حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ وہ دوران قید ہلاک ہونے والے مزید 3 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس...
    ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز تہران :ایران کے دارالحکومت تہران کو پانی فراہمی کے سب سے بڑے ذخیرے امیر کبیر ڈیم میں صرف 14 ملین کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے جو تہران کے شہریوں کی 2 ہفتے کی ضروریات پوری کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پانی کی قلت کی تازہ ترین تصدیق پانی فراہمی کی کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کبیر ڈیم میں گنجائش کے مقابلے میں صرف 8 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے جو شہریوں کی صرف دو ہفتے کی ضروریات پوری کر...
    جنوبی کوریا میں تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی اور کم شرحِ پیدائش کے باعث تدفین اور موت سے متعلق پیشوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کا ہے، جبکہ شرحِ پیدائش دنیا میں سب سے کم سطح پر پہنچ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف اسی کے نتیجے میں تدفین سے متعلق پیشوں میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ بوسان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درجنوں طلبا کو تدفین کی تربیت دی جا رہی ہے۔...
    لندن: سماجی، ثقافتی، معاشی اور جغرافیائی عوامل کے تحت قدرت سے قریبی ربط رکھنے والے دنیا کے سرفہرست ممالک کے نام جاری کردیے گئے ہیں، جس میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے تحقیقی جریدے ایمبیو میں شائع رپورٹ کے حوالے سے ان ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جن کو قدرت سے جڑے ہوئے ممالک قرار دیا گیا ہے، اور 61 ممالک میں نیپال کو دنیا کا سب سے زیادہ قدرت سے جڑا ہوا ملک قرار دیا گیا ہے۔ برطانیہ اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے یہ فہرست ترتیب دی، تحقیق کرنے والی ٹیم میں یونیورسٹی آف ڈربی کے پروفیسر مائلز رچرڈسن بھی شامل...
    سٹی 42: حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ پانچ روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔63 مقدمات درج کرلیے گئے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار  کرلیے اور216 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔مقدمات تھانہ سٹی ، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن ،صادق آباد ،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ ،سول لائنز،مورگاہ ، نصیر آباد،مندرہ ، جاتلی ،صدربیرونی،گوجرخان ،دھمیال،کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق ...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا باب دوستی سے انخلاء جاریملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ : چین کے ایک جم نے اپنی منفرد اور متنازعہ آفر پیش کردی جس کے تحت 3ماہ میں 50کلو وزن کم کرنے والے کوانعام میں ایک استعمال شدہ پورشے پینامیرا اسپورٹس کار دی جائے گی۔جم انتظامیہ کے مطابق اس چیلنج میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو 10 ہزار یوآن (تقریباً 1400 امریکی ڈالر) بطور فیس ادا کرنی ہوگی، جس میں تین ماہ کی تربیت، رہائش اور کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ چیلنج جاری ہے اور جیسے ہی 30 شرکاء مکمل ہوں گے، رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ اب تک 8 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔اس دلچسپ انعام نے بہت سے لوگوں کو وزن کم کرنے کی تحریک دی ہے، مگر...
    کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان  کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی...
    —فائل فوٹو راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔آر پی او کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، افغان شہریوں کو دکان اور گھر کرائے پر دینے والے مالکان کے خلاف 79 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ افغانوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئیپاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی۔ ترجمان آر پی او نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم 14342 افغان شہری واپس بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 1523 افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جا چکا ہے۔آر...
    امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاما ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون اہلکاروں نے بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا۔ یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سےمتعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کریں گے۔ واضح رہے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روس کے خلاف جاری جنگ میں روسی توانائی اور انفرااسٹکچر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ان میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی...
    اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر ایک معذور شخص کو کندھے پر اٹھا کر سڑک پار کرانے والے ٹریفک پولیس کے بزرگ کانسٹیبل کو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے نقد انعام ارسال کیا گیا۔ بیٹی کی شادی سے دو ماہ قبل کثیر رقم ملنے پر پولیس کانسٹیبل خوشی سے نہال ہوگیا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار مظہر قدوسی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پاکستان سے معروف دانشور اور مربی پروفیسر شاہد ہاشمی آسٹریلیا کے دورے پر گئے تو وہاں مقیم پاکستانیوں نے ہدیہ تشکر کے طور پر یہ رقم مظہر قدوسی کو پہنچانے کے لیے ان کے حوالے کی۔ پروفیسر شاہد ہاشمی نے مظہر قدوسی کو تلاش کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت جمعہ کے روز سٹی کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر 20 قراردادیں منظور کی گئیں جن میں سے اپوزیشن اراکین نے 8 قراردادوں میں ووٹ نہیں دیا ہے جبکہ 12 قراردادیں کثرت رائے سے منظور ہوئیں ۔31 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں ایجنڈا 8 مد نمبر 3: گٹر باغیچہ (منگھوپیر) میں بس ڈپو کو نجی کمپنی “دی سلک روٹ ٹرانسپورٹ” کو 10 سالہ معاہدہ پر دینے کے حوالے سے اپوزیشن رکن نعمان الیاس نے میئر کراچی کی جانب سے کونسل بزنس رولز کی مسلسل خلاف ورزی اور بلدیہ...
    شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈونس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کے فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے سوا لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوسکے گا۔ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا...
    بھارت کی مودی سرکار اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی پینگیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے حال ہی بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کابل میں مودی سرکار کے مشن کو باضابطہ سفارت خانے کا درجہ دیدیا گیا۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبے میں تعاون بڑھانے اور پروجیکٹس کی تکمیل کے معاہدے بھی ہوئے لیکن تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ تاہم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں جو تفصیل بتائی اُس سے مودی سرکار اور طالبان کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ طالبان حکومت کی افغانستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم  دیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا تھا کہ ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔اب بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کی جانب سے ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹورل اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران اور سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں...
    راولپنڈی: راولپنڈی: غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی پولیس نے مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، صدربیرونی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے۔ راولپنڈی پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو شہری اپنی پراپرٹی ہرگز کرائے پر نہ دیں، غیر...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت...
    عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل...
    حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، اور موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔ حکام نے بتایا کہ سروس آج رات 12 بجے تک بحال نہیں کی جائے گی۔ اس بندش کے باعث طلبا، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات فراہم کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے بیشتر کام متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کے تحفظ اور شہر میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ کے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل ریاض حنیف...
    تباہ کن اسلحہ کے ساتھ گھروں کو لوٹنے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا افغان سرزمین پر پناہ گزینوں کے طور پر موجودگی کا دعویٰ بالکل مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ استنبول مذاکرات میں شریک افغان وفد نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گرد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان وفد کا یہ کہنا کہ ttp کے دھشت گرد اصل میں افغان سر زمین پہ پاکستانی پناہ گزین ھیں جواپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے جج ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے درخواست گزار اسامہ ریاض کی جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے متفرق درخواست پر...
    قومی ائیرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں قومی ائیرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینیئرنگ کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔25 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے متفقہ طور پر پرسیشن انجینئرنگ شعبے کی منتقلی کی منظوری دی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پی آئی اے کا پرسیشن انجینئرنگ شعبہ یکم مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کی زیلی کمپنی پی ای سی پی ایل کے حوالے کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت)سکھر ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد ضلع شہید بے نظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پابند قرار دیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، سکھر ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن، شہید بے نظیر آباد کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع کے تمام رجسٹرڈ نجی اسکولوں کا مرحلہ وار آڈٹ کریں گی۔ ان ٹیموں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ذریعے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس پر 50 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ...
    فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
    بہاولنگر میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاری ہے۔ پولیس نے 74 افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔جب کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5مالک مکان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے 20 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ صدر بیرونی، جاتلی، روات، گوجر خان، دھمیال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیرر آباد، پیرودھائی، وارث خان اور بنی میں درج کیے گئے۔اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سی ٹی ڈی نے پولیس سے مل کر سیکٹر...