آزاد کشمیر میں بچی کو گھر سے اٹھا کر جان سے مارنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق مقامی افراد نے شناخت کی کہ مرنے والا تیندوا وہی ہے جو آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کردیں تو باربار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔
سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار, کیوں گرفتار کیا گیا ۔۔؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا
فوٹو: ایکس پاکستان تحریک انصافخیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
13 رکنی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔