جہلم ویلی: انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی لائن آف کنٹرول سے متصل علاقے پانڈو میں انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے خونخوار تیندوے کو بالآخر ہلاک کردیا گیا۔
ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درندے کو مار گرایا، جس سے مقامی آبادی کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق
خونخوار تیندوے کی دہشت کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ 2 روز قبل تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی لاش بعد ازاں کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
اس کے بعد گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوے کے حملے سے 17 سالہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔
ایس پی مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ آج بھی تیندوا دوبارہ آبادی میں گھس آیا تھا، تاہم پاک فوج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جان لیوا حملوں کا سلسلہ ختم کردیا۔
مقامی شہریوں نے خونخوار تیندوے سے نجات دلانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی
عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی آبادی پر حملہ ایس پی جہلم ویلی پاک فوج تیندوا ہلاک جہلم ویلی مرزا زاہد حسین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسانی ا بادی پر حملہ پاک فوج تیندوا ہلاک جہلم ویلی مرزا زاہد حسین وی نیوز جہلم ویلی پاک فوج
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔