شیر خوار بچی کو ماں باپ نے 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
بچے ماں باپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن شقی القلب والدین نے اپنی شیر خوار بیٹی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں نیلا رانا اور کنک نامی میاں بیوی نے 28 دن کی شیر خوار بچی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس کو بچا لیا۔
رپورٹ کے مطابق 28 دن کی شیر خوار بچی کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر غربت کے باعث صرف 20 ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے بچ کو قریبی بارگڑھ ضلع میں ایک گھر سے بازیاب کرا کے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
تاہم مذکورہ جوڑے نے بچی کو خریدنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچی کے والدین کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے بچی کو پرورش کے لئے اپنے ساتھ لے آئے تھے۔
بچی کے حقیقی والدین نے بھی بچی کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کو یسے کے لئے نہیں بلکہ اچھی پرورش کے لئے دوسرے خاندان کو دیا تھا۔
سب ڈویژنل پولیس افسر کلیان بہیرا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس معاملے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
بالانگیر ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی انچارج چیئرپرسن لینا بابو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم تحقیقات کے بعد پولیس میں شکایات درج کرائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فروخت کر دیا ہزار روپے شیر خوار بچی کو
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔