علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔
ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے کا منصوبہ رکھتی تھیں، تاہم ریلویز پولیس کی مستعدی نے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
گرفتاری کے بعد دونوں خواتین کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں 2 علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ رجمان کے مطابق ڈی آئی جی نارتھ نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنانے پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریلویز پولیس
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔