سوات کی انکوائری رپورٹ میں انچارج ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ایریگیشن، سانحہ محکمہ آبپاشی کے 2 افسروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بغیر بتائے چھٹی پر تھے، پولیس دفعہ 144 پر صحیح طور پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی، سوات میں دفعہ 144 پر صحیح طریقے سے عمل درآمد کروانا پولیس کا کام تھا۔ پولیس نے ایف آئی آرز کاٹنے میں کمزوری دکھائی، رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کی گئی، فرائض میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کریں گے، ان محکموں میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122 شامل ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں سابق ڈی جی ریسکیو 1122 کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، سابق ڈی سی سوات اور سابق ایڈیشنل ڈی سی ریلیف سوات کیخلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 سوات اور 2 غوطہ خوروں سمیت ٹاؤن میونسپل آفیسر ٹی ایم اے بابو زئی سوات اور محکمہ آبپاشی گیج ریڈر کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انچارج ریسکیو 1122 کنٹرول روم سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ایریگیشن، محکمہ آبپاشی کے 2 افسروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے انکوائری رپورٹ میں ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی ریسکیو 1122 کے مرتکب سوات کی

پڑھیں:

میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • کمشنر کوگداگروں کیخلا ف کارروائی کی رپورٹ پیش
  • بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم
  • موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف اور فیصلے سے ناراض تھی، رپورٹ میں انکشاف