پی ٹی آئی سندھ کی کال پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو غلام بنادیا گیا ہے، جس کے باعث عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں کے کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے سرپرست اعلیٰ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انصاف ہاؤس سے ریلی نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے حیدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، ایم پی اے ریحان راجپوت، محسن گھمن، مستنصر حسین، ممتاز نیازی، دانیال مگسی، اصامہ حفیظ، بلا اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر عمران خان کی رہائی اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔ ادھر کراچی میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی، امجد جاہ، اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں گرومندر سے جناح ٹاؤن تک ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو غلام بنادیا گیا ہے، جس کے باعث عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں کے کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے، پانچ اگست کو عمران خان کی ناحق قید کو دو سال مکمل ہوجائیں گے، وہ ایک بے گناہ لیڈر کی حیثیت سے دو سال سے قید تنہائی کاٹ رہے ہیں، انہیں توڑنے کے لیے ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، حسان نیازی سمیت ہزاروں کارکن جھوٹے مقدمات میں گرفتار ہیں اور انہیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا