پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے اس وقت حالات بہت خراب تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ حل کیا، سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے منتخب کیا وہ بھائی ہے اس کا ساتھ دیں گے، صوبے کو بہت چیلنجز ہیں ادارے اپنا اپنا کام کریں، جس منصب پر آپ بیٹھے ہیں آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ سہیل آفریدی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کروانی چاہیے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے صوبے کے معاملات پر بات کریں گے۔ احتجاج سے متعلق پارٹی احکامات پر عمل کریں گے۔