لاہور روانگی محض ایک میٹنگ کیلئے، کوئی تحریک یا جلسہ نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آج کسی نئی تحریک کا آغاز نہیں ہو رہا اور نہ ہی لاہور میں کوئی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، بلکہ یہ دورہ صرف ایک اہم مشاورتی میٹنگ کے لیے ہے۔
کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لاہور روانگی کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک میٹنگ ہے، کوئی تحریک یا احتجاجی سرگرمی نہیں، ہم پنجاب میں اپنے ارکان اسمبلی سے بھی رابطے میں ہیں اور کسی کو نظرانداز نہیں کیا جا رہا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، انہیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پرامن احتجاج اور عوام سے رابطہ ہمارا آئینی حق ہے، جسے ہم سے چھینا نہیں جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کا حق دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل سنیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا وطن واپسی کا حق بھی تسلیم کیا جانا چاہیے۔
پی اے سی چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ لاہور روانگی سے جی ٹی روڈ پر عوامی جوش و خروش پیدا ہوگا اور یہ پیغام جائے گا کہ پارٹی بانی چیئرمین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، پانچ اگست تک تحریک انصاف کا احتجاج اپنے عروج پر پہنچ جائے گا اور عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ ہوگا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ جہلم کے پاس نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، رات کو پارٹی قیادت لاہور میں رہے گی، خیبر پختونخوا کے رہنماؤں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
صاحبزادے ملاقات کیلئے جلوس کی صورت میں نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے۔ وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے نہیں دی جارہی جو ان کا حق ہے۔
سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر کرپٹو کرنسی استعمال ہوسکے گی؟