ڈیرہ غازی خان میں کچھی کینال ٹوٹ گئی، کوہِ سلیمان سے سیلابی پانی داخل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر بھی پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے دباؤ کے پیش نظر تربیلا ڈیم کے اسپِل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آ گئی ، جبکہ سیلابی ریلا ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے سے کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے اسپِل وے کھول دیے گئے ہیں تاکہ پانی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
ادھر کوہِ سلیمان میں شدید بارشوں کے بعد راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آگئی ہے، جب کہ کوہِ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ڈیرہ غازی خان میں کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے آس پاس کے علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے آنے والا سیلابی پانی کچھی کینال میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کینال میں شگاف پڑ گیا، قریبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
بارش کے باعث ملتان، فیصل آباد، چنیوٹ، شجاع آباد، خان پور، کوٹ ادو، راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، لیہ، اوکاڑہ سمیت متعدد شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور نظام زندگی متاثر ہوا۔
گلگت میں کلاوڈ برسٹ کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 مکانات اور فصلیں متاثر ہوئیں، جبکہ غذر روڈ پر سفر کرنے والی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی پانی میں بہہ گئیں۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں ہنگو اور مردان میں بارش کے باعث افسوسناک واقعات پیش آئے۔ ہنگو میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ مردان میں برآمدے کی چھت گرنے سے دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر این ڈی ایم اے نے بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 17 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کینال میں ہو گیا ہے پانی کی
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی اور حبس؛ مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
لاہور:پنجاب میں شدید گرمی اور حبس چھائی ہوئی ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم صوبے میں تاحال موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم موجود ہے، لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 جولائی تک بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد بہاؤ معمول پر آرہا ہے۔ کوہ سلیمان میں بارشوں کے باعث راجن پور کی رودکوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ گزشتہ رات راجن پور رود کوہیوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ۔
چھاچھڑ سے 37200 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔ پتوک رودکوہی سے 11309 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔ زنگی رودکوہی سے 10739 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔سوری شمالی سے 8350 کیوسک درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات رود کوہیوں میں سیلابی ریلوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا ۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔