یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ارکان کو فعال نہ کیا گیا تو ہم اپوزیشن میں بیٹھے ان کے تمام چیئرمینز کو ہٹا دیں گے۔
یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد سے لاہور، جاتی امرا پہنچے، جہاں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے فارم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علی امین نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
ہر صوبے سے لوگ نکلیں گے، علی محمد خان
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا مقصد سیاست نہیں بلکہ ملک کی اصلاح ہے۔ وہ خود مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ان پر سازش ثابت ہو جائے تو جو سزا دی جائے، قبول کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ قید میں ہیں، اس کے باوجود وہ عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں آؤ بات کرو، دلیل سے بات کرو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہماری برداشت کو آزمایا نہ جائے۔ لاہور میں ہمارا قافلہ پُرامن رہا، نہ کسی چیز کو نقصان پہنچایا، نہ ہی کسی قانون کی خلاف ورزی کی۔ لیکن ہمیں بغیر جرم کے سزا دی جاتی ہے، یہ روش مزید نہیں چلے گی۔ اب اگر کسی نے ناجائز طور پر حملہ کیا، تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ میں اپنی جان کا ضیاع خودکشی نہیں سمجھتا، جو مجھے ناجائز مارے گا، اس کا جواب دیا جائے گا۔ گولی مارو گے تو جواب بھی اسی زبان میں دیا جا سکتا ہے۔
کالج طالبہ نےڈیپارٹمنٹ ہیڈ کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خود کو آگ لگالی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔