لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز، پروفیسر وسیم اکرم و دیگر طبی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیرنے پاپولیشن ویلفیئر کلینکس کا سٹاف ہائی رسک ایریاز میں انسداد ڈینگی ٹیموں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کھڑا نہ ہونے پائے۔الائیڈ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان ڈینگی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی محنت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ ممکن نہیں۔

ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس ہر صورت یقینی بنائی جائے، فیلڈ سٹاف کی 100 فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ ڈینگی کے حوالہ سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ اس ڈینگی سیزن میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

گذشتہ برس کی نسبت اس ڈینگی سیزن میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈینگی کی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ صوبائی وزرائے صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہائی رسک علاقوں میں ایچ آر سے متعلقہ مسائل، جیو ٹیگنگ اور ڈیش بورڈ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ عمران ڈینگی کی

پڑھیں:

گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔

کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • پشاور KPK کابینہ کی تشکیل پر عمران خان کی ہدایات نظر انداز؟
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری