ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فنانس ایکٹ کے حوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ کے ساتھ فیڈریشن میں منعقدہ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے متنازع شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،
بزنس کمیونٹی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 30اے ، 8بی ، 40بی اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 21ایس پر تحفظات ہیں ،وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور انکی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت نے متنازع شقوں پر غور اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے منگل تک کا وقت مانگا ہے ،
بات چیت مثبت سمت میں جاری،امید ہے حکومت خوش اسلوبی سے مسئلے کا حل نکالے گی ،ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکلتا ہے اور مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کرنا چاہئے ۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے ، لوگوں میں خوف کی فضا ختم ہونی چاہئے ، موجودہ حالات میں کوئی مشکل کھڑی نہیں کرنا چاہتے ، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے،کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے ،
فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاملے پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اگر حکومت نے ایک ہفتے میں مسائل کا حل نہ کیا تو فیڈریشن مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بزنس کمیونٹی
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا مالی معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ “میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں، اس لیے یہ سب میری مینجمنٹ دیکھتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں پر بحث جاری ہے، تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ اور زمینی فنکار مانتے ہیں، جو کہانی اور کردار کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔