ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے ریلیف ملتے ہی امریکا میں نوکری کرنے والے محکمہ خارجہ کے 1350 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت 1350 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ نوٹس کے ذریعے امریکا میں کام کرنے والے 1107 سول سروس ورکرز اور 246 فارن سروس افسران کو برطرفی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس عمل کو "تنظیم نو منصوبہ" قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ" ایجنڈے کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق کئی دفاتر بند کیے جا رہے ہیں۔ ان دفاتر کے امور اب علاقائی بیوروز کے حوالے کیے جائیں گے۔

محکمہ خارجہ کے اندرونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات سفارتی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے اور ڈومیسٹک آپریشنز کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ضروری افعال، یکساں نوعیت کے کام انجام دینے والے دفاتر، اور زائد ملازمین والے یونٹس کو بند کر کے وسائل کی بچت کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے اعلان کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ درجنوں ملازمین لابی میں اکٹھے ہوئے اور اپنے فارغ کیے گئے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور تالیاں بجائیں۔ کئی برطرف شدہ ملازمین آبدیدہ ہو گئے اور اپنے سامان سے بھرے باکس تھامے، گلے لگ کر روتے ہوئے ایک دوسرے کو الوداع کہہ رہے تھے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وان ہولن بھی ان لمحات میں اظہار یکجہتی کے لیے عمارت کے باہر موجود تھے، جہاں محکمہ خارجہ کے اہلکار "شکریہ امریکی سفارتکارو" کے پلے کارڈ اٹھائے کھڑے تھے۔

ادھر، برطرف کیے گئے ملازمین کو جاری کی گئی پانچ صفحات پر مشتمل چیک لسٹ میں واضح کر دیا گیا تھا کہ شام پانچ بجے کے بعد انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان کی سرکاری ای میل سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے افراد میں وہ افسران بھی شامل ہیں جو افغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے نازک معاملات سنبھال رہے تھے۔ محکمہ خارجہ کے امریکا میں تقریباً 18 ہزار ملازمین ہیں، جن میں سے 3 ہزار کے قریب کو فارغ کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر ٹِم کین نے اس اقدام کو امریکی سکیورٹی کے لیے ایک خطرناک ضرب قرار دیا۔ ان کے مطابق، "یہ فیصلہ نہایت مضحکہ خیز اور خطرناک ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب چین عالمی سطح پر اپنے سفارتی، عسکری اور تکنیکی اثر و رسوخ کو وسعت دے رہا ہے، روس یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور مشرق وسطیٰ بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔"

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو محکمہ خارجہ کی ازسرنو تشکیل کا حکم دیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ان ملازمین کو نکالا جا رہا ہے جنہیں ٹرمپ انتظامیہ اپنی پالیسیوں سے "غیر وفادار" تصور کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ خارجہ کے ملازمین کو کے مطابق کے تحت گیا ہے

پڑھیں:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو بھی برطرف کردیا

روس(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، ساتھ ہی انہیں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے صدر کے خصوصی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔

میخائل بوگدانوف گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دونوں عہدوں پر فائز تھے اور روس کی مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے متعلق سفارتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ او آئی سی سمیت بین الاقوامی اسلامی تنظیموں سےمتعلق امور بھی دیکھتے تھے۔

میخائل بوگدانوف شام، لیبیا اور خطے کے دیگر ممالک میں روس کے سفارتی مشن کی قیادت کرتے رہے ہیں۔

73 برس کےبوگدانوف 1974 سے سفارتی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سن 2011 میں وزارت خارجہ کا نائب سربراہ اور سن 2014 میں صدر کا خصوصی مندوب مقررکیا گیا تھا۔

روسی صدارتی محل کی جانب سےمیخائل بوگدانوفMikhail Bogdanov کو برطرف کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل روسی صدر نے وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ کو بھی عہدے سے برطرف کیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق برطرف روسی وزیر ٹرانسپورٹ کی لاش ماسکو کے قریب واقع علاقے میں گاڑی سے ملی، لاش پر گولی کا زخم تھا۔

روسی تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ برطرف وزیر ٹرانسپورٹ نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے۔

آج بروز جمعرات ملک بھر میں شدید بارش،طغیانی کا خطرہ،موسمیات

متعلقہ مضامین

  • سفارتی تبدیلیاں یا سیاسی انتقام: ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے 1350 ملازمین فارغ کردیے
  • ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے سیکڑوں ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ وزارت خارجہ میں 1350برطرفیوں کے درپے
  • جنگ ابھی جاری ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکا
  • ابھی جنگ جاری ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکا
  • پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو برطرف کر دیا
  •  روسی صدر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو برطرف کر دیا
  • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو بھی برطرف کردیا
  • روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا