ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزہ کے مسائل، سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے تعارف بھی کرایا گیا، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزہ کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا، سکیورٹی تعاون کے حوالے سے انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات چیت ہوئی، دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی خصوصا آرٹیفشل انٹیلی جنس سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لئے ویزہ خصوصا ورک ویزہ میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا، یو اے ای کے وزیر داخلہ نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات پاکستانی کے لئے اثاثہ ہیں، سکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں، ویزہ پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیرداخلہ نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشنز روم کا بھی دورہ کیا، وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ آپریشنز روم کے بارے بریفنگ دی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیسنگ سسٹم کو سراہا، وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وسائل و معاون خدمات، میجر جنرل سالم علی ال شمسی، ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل شیخ محمد بن تہنون النہیان، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر انجینئر حسین احمد، وفاقی انسداد منشیات محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر سعید عبداللہ السویدی اور دیگر افسران، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی وزارت داخلہ ملاقات میں داخلہ نے یو اے ای کیا گیا

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی کی وزارت داخلہ یو اے ای آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی، امیگریشن، انسداد جرائم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی اور ورک ویزا میں سہولیات کی فراہمی پر اتفاق رائے کیا گیا۔

ملاقات کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ چین اور روس کو مشرقی ایشیا تعاون میکانزم کو فروغ دینا چاہئے، چینی وزیر خارجہ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، مزید چونکا دینے والے انکشافات بحری ترقی میں نجی شعبے کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر بحری امور اپوزیشن کے 26معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب سے ملاقات عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بحرین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اہم ملاقاتیں
  • محسن نقوی کا بحرین کا ایک روزہ دورہ،سکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
  • محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے ملاقات‘  ویزا آسان اقدامات پر اتفاق
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق
  • محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا کے مسائل حل کرنے پر اتفاق
  • وزیرِداخلہ کی یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ سے ملاقات
  • محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
  • ویزا مسائل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
  • پاک امارات ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق