Express News:
2025-07-13@00:33:51 GMT

خوش آہنگ و خوش سلیقہ نعت نگار، وقاص عاجزؔ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

مَیں نے مر کر بھی زندہ رہنا تھا

اِس لیے نعت کا چنا رستہ

 نعت ایک ایسی صنفِ سخن ہے جس میں محبوبِ خدا حضرت محمد ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے۔ یہ تعریف و توصیف زبانی یا تحریری دونوں طرح سے ہو سکتی ہے۔ نعت میں آقا کریمؐ کے اخلاق، عادات، فضائل اور معجزات کا ذکرکیا جاتا ہے۔

نعت گوئی کی روایت اسلام کی ابتدائی تاریخ سے چلی آ رہی ہے اور اس میں جہاں کئی مشہور شعرا نے حصہ لیا وہیں پر بہت سے نئے شعرا نے بھی اس صنفِ سخن کو اپنایا۔ ایسے شعرا کی فہرست میں نمایندہ نسل کے ہنر مند، صوفیانہ سوچ کے حامل شاعر وقاص عاجزؔ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے نعت نگاری کو فنِ شعر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر اپنایا ہے۔

اسی لیے انھوں نے نعت کہتے ہوئے پاکیزگی اور عبادت کے تمام قرینوں کو مقدم سمجھا۔ ان کے ہاں اسلوبِ بیاں میں کمال درجے کی حسنِ ادا ہے، اگرچہ بہت زیادہ شعری ترکیبوں اور علامتوں کا استعمال نہیں کرتے، مگر بلاشبہ ایک خوش آہنگ و خوش سلیقہ نعت نگار ہے۔

اس وقت میرے پیشِ نظر وقاص عاجزؔ کا اولین نعتیہ مجموعہ ’’صحیفہِ رحمت‘‘ ہے، جو ان کی سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ سے والہانہ وارفتگی، پرخلوص عقیدت و محبت اور باہوش ادب و احترام کے ساتھ ساتھ ان کے شاعرانہ اوجِ کمال، فنی باریکیوں سے گہری واقفیت اور زبان و بیان کی شائستگی لیے ہوئے ہیں۔ چند اشعار ملاحظہ کیجیے:

چن رہا ہوں جو مدحت کے پھولوں کو میں

فیض ہے آپؐ کا، یا نبی یا رسولﷺ

……

کہاں ایسا نظارا ہے مدینہ تو مدینہ ہے

یہ رحمت کا خزانہ ہے مدینہ تو مدینہ ہے

نعت نگاری حضورؐ کی عقیدت ہی نہیں عشق و محبت کا معاملہ ہے۔ یہ صنفِ ادب قلم اور زبان کو حق اور سچ سے آشنا کردیتی ہے۔ وقاص عاجزؔ نے بھی بہت سے شعرا کی طرح ابتدا میں غزل کہتے رہے اور جب عشقِ رسولؐ کا سوز و گداز اور تڑپ دل میں سما گئی تو خود کو نعت کے لیے وقف کر دیا۔

ان کی نعتوں میں جا بجا ایسے روحانی تجربات دیکھنے کو ملتے ہیں جو ہمیں روحانی کیفیات کا جام پینے پر آمادہ کردیتے ہیں۔ سید شاکر القادری کے نزدیک’’ ان کی شخصیت پر تصوف کی یہ چھاپ جو اُن کی نعتوں کو ایک خاص معنویت اور گہرائی عطا کرتی ہے۔ ‘‘

وقاص عاجزؔ کے نعتیہ کلام سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ان کی فکر میں تسلسل اور روانی ہے، ان کی نعتیں اگرچہ غزل کی ہیئت میں ہیں مگر ان میں فکر کا بہاؤ نظم کا سا لطف پیدا کر رہا ہے۔ انھوں نے غزل کی طرح نعتوں میں عام فہم ردیفیں، کافیے اور آسان بحور کا استعمال کیا ہے۔

’’ صحیفہِ رحمت‘‘ کو مخصوص لوگ، مخصوص عطا کا نام دیتے ہوئے جان کاشمیری لکھتے ہیں کہ ’’ اس مخصوص عطا کے لیے مخصوص لوگ ہوتے ہیں، یہ مخصوص لوگ دماغ سے سوچتے ہیں، دل سے گداز پن کشید کرتے اور روح سے بالیدگی کی پخ لگاتے ہیں یقینا وقاص عاجزؔ ان مخصوص لوگوں میں شامل ہیں۔‘‘

’’صحفیہ رحمت‘‘ کے سرورق پر سرور ارمان اور ڈاکٹر اسحاق وردگ کی آرا کے علاوہ ہمیں کتاب کے اندورنی صفحات پر دیباچہ شاعر علی شاعر اور پیش لفظ مجھ خاکسار (صدام ساگر) کا پڑھنے کو ملتا ہے۔ جس کا کچھ حصہ شامل کرتا چلوں کہ وقاص عاجزؔ کی نعتیں پڑھنے کے بعد اُن کی پیکرِ انوار، صاحبِ کردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عقیدت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے اور کیوں نہ ہو؟ رسولِ آخر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسنِ انسانیت ہیں، سارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ہیں۔

ان سے ہر مسلمان کو محبت ہونا فطری عمل ہے اور ان سے عقیدت کا اظہار نفسیاتی تقاضا ہے۔ حضور ختمی مرتبتؐ ہر مسلمان کو اُس کی جان، مال، ذات، اولاد اور ماں باپ سے بڑھ کر عزیز ہیں۔ ان باتوں کا ثبوت وقاص عاجزؔ نے اپنی نعتوں میں دیا ہے۔ پیارے آقاؐ سے عقیدت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اُن کی نعتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

میری نظر میں سیرتِ سرکارِ دو عالمؐ کے مختلف پہلوؤں کو نعتیہ شاعری میں سمونا ہی اصل نعت ہے اور وقاص عاجزؔ نے یہی کیا ہے۔وقاص عاجزؔ کی نعتیہ شاعری دماغ کی شاعری نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی صدائے محبت معلوم ہوتی ہے جو دلوں میں سوزو ساز، روح میں کیف و سرور اور فکر میں بالیدگی و تازگی پیدا کرتی ہے۔ شاعرانہ لطافتوں اور فنی دل آویزیوں سے آراستہ و مزین ’’ صحیفہِ رحمت‘‘ کے یہ اشعار دیکھیں۔

نبیؐ کے خُلق کی خوشبو کا معجزہ ہے یہ

عدو کے ہاتھ میں جو بن گئے ہیں پتھر پھول

……

مرے بھی حال پر ہو گی نگاہِ رحمتِ عالم

زبانِ دل پہ جس دم وردِ پاک لاؤں گا

وقاص عاجزؔ کے اس مجموعے میں نعتوں کے علاوہ چھ حمدیں اور ایک سلام شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا انتساب انھوں نے پیر سید اسماعیل شاہ علی پور سیداں شریف کے نام کیا ہے۔ ان کی نعت سچے جذبے اور صداقت کی امین ہے۔ میں انھیں ’’صحیفہِ رحمت‘‘ کی اشاعت پر اس دُعا کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ’’اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ‘‘۔

وقاص عاجز کا یہ شعر ملاحظہ کریں۔

کیا کہیں یہ قلم، روشنائی ہے کیا، ہم کو رب سے یہ سامانِ بخشش ملا

آج پھر مصطفیؐ کا کرم ہو گیا، ایک اور نعت دل پر رقم ہوگئی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نعتوں میں انھوں نے ہے اور کی نعت

پڑھیں:

شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے ہرجانے کے لیے دائر کیے گئے دعوے میں کہا کہ وہ عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے، فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے عوام الناس میں میری ساکھ متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم کے ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کی، اور عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کرلیے، ہتک عزت کے دعوے پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ فروری میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی، بانی کو بتایا گیا کہ ملائیشیا میں اربوں روپے کی پیمنٹ کی، مصدق عباسی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں الزام عائد کیا تھا کہ سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں، جنہوں نے عمران خان اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا، شیخ وقاص نے پرویز مشرف، پرویزالہٰی، فریال تالپور، حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
  • حکومتی مجرمانہ غفلت کے باعث بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی
  • شیخ وقاص اکرم کا فواد چوہدری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ
  • شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھر جھگڑے: شیخ وقاص کا فواد چوہدری پر ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ