Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:10:52 GMT

پی ٹی وی ورلڈ میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

پی ٹی وی ورلڈ میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن ورلڈ(پی ٹی وی ورلڈ) میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا۔اس ضمن میں اسامیاں مشتہرکردی گئی ہیںجن میں ایڈیٹوریل سٹاف کے علاوہ آفس بوائے،ڈرائیورودیگراسامیوں پر تعیناتی کے لئے بھی امیدواروں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔امیدوار16جولائی تک پی ٹی وی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ نئی بھرتیاں پی ٹی وی ورلڈکی نشریات کو بہتربنانے کی حکومتی اقدامات کاحصہ ہیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو مؤثراندازمیں اجاگرکیاجاسکے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل مشہور بلوچی رقص لیوا اور سندھ کی روایتی دھنوں نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔

تقریب میں معروف فنکار امین گل جی نے دنیا میں جاری جنگوں اور ظلم و ستم پر مبنی کھیل The Game پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ ثقافت ذوالفقار شاہ، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی ثقافتی میلہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد بیلجیئم، بنگلہ دیش، فرانس، نیپال، امریکا، کانگو اور شام کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، جب کہ کلاسیکل دھنوں اور سندھی موسیقی نے شرکا کے دل جیت لیے۔

عالمی ثقافتی میلہ 7 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں تھیٹر، موسیقی، رقص، ویژول آرٹ اور بین الاقوامی فلموں کی اسکریننگ پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹس کونسل صدر آرٹس کونسل احمد شاہ عالمی ثقافتی میلہ مراد علی شاہ ورلڈ کلچر فیسٹیول

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا