کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے ای)میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور پیپر کس نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اور کیسے لیک ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپر لیک معاملے پر ڈائریکٹر ایچ آر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اے ڈی سیکیورٹی آسامی کا پیپر سوشل میڈیا پر شان علی جاکھرانی نامی امیدوار نے کیا تاہم پیپر لیک کیسے ہوا، موبائل فون یا پھر پین میں لگے ڈیوائس استعمال ہوا اس پہلو کو بھی تحقیقات میں دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر 22 جون کو لیا گیا، آسامی کے لیے ٹیسٹ صبح 10 بجے سے ایک بجے تک تھا اور بتایا گیا کہ جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ دوپہر کو تین بجے پیپر کا ایک صفحہ کسی نے سوشل میڈیا پر لیک کیا اورلیک کرکے پیپر کو ڈیلیٹ کیا گیا اور پی اے اے کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات میں شان علی جاکھرانی کے پیپر سے وہ لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی پیپر لیک پر لیک لیک کی

پڑھیں:

بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے مان لی پاکستان کی فوجی طاقت، حیران کن انکشاف

دہلی ( نیوز ڈیسک)بھارت کی فوجی قیادت کو پاک، چین اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے تعاون پر شدید تشویش لاحق ہو گئی ہے، اور اب بھارتی فوج خود اس حقیقت کا اعتراف کر رہی ہے کہ علاقائی سطح پر پاکستان کی عسکری برتری اسے مشکل میں ڈال رہی ہے۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں تسلیم کیا کہ پاکستان نہ صرف بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے آگاہ تھا بلکہ اسے چین کی مدد سے بھارتی اسٹریٹجک اہداف کی تفصیلات بھی حاصل ہو رہی تھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی دفاعی نظام نے متوقع کارکردگی نہیں دکھائی، جس کے باعث حساس علاقوں میں سیکیورٹی کمزور پڑ گئی۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پاکستان نے جدید الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بھارتی نظام میں خلل ڈالا اور جنگی صورتِ حال میں برتری حاصل کی۔

عسکری ماہرین کے مطابق، پاک چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور ترکیہ کے ساتھ گہرے دفاعی روابط بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ یہ تعاون نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی جیوپولیٹیکل حالات میں نئی سمت متعارف کرا رہا ہے۔

سیکیورٹی حلقوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کی سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں نے بھارت کی دفاعی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں ٹیکنالوجی کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ بھارت کی اس اعترافی کمزوری نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک بیلنس کی بحث کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف بھارتی عوام بلکہ عالمی طاقتوں کے لیے بھی ایک چشم کشا حقیقت ہے کہ پاکستان اب محض ایک روایتی فوجی طاقت نہیں رہا، بلکہ اس نے جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ اسٹریٹجی اور عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک نیا دفاعی نظام تشکیل دے دیا ہے، جو دشمن کی چالوں کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں:یوٹیلٹی اسٹورز پر کیڑوں والا آٹا فروخت، 18 ارب کا اسکینڈل سامنے آ گیا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیکیورٹی کی اسامی کا پیپرلیک ہونے کا انکشاف
  • کراچی ائیرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب ہونے کا انکشاف
  • پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر
  • یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 18 ارب کا کیڑوں والا آٹا کھلائے جانے کا انکشاف
  • عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
  • بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے مان لی پاکستان کی فوجی طاقت، حیران کن انکشاف
  • پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس