data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیلیفورنیا : کھلونے تیار کرنے کی معروف کمپنی میٹل نے پہلی باربی گڑیا متعارف کرائی ہے جو ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ نئی گڑیا 2025 کی باربی فیشنسٹاز لائن کا حصہ ہے جس کا مقصد بچوں میں شمولیت اور ان بچوں کی نمائندگی کو فروغ دینا ہے جو کسی دائمی بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ محض ایک گڑیا نہیں بلکہ ان لاکھوں بچوں کے لیے امید، ہمت اور پہچان کی علامت ہے جو روزانہ اس بیماری سے مقابلہ کرتے ہیں۔

میٹل کمپنی کی یہ گڑیا ’بریک تھرو ٹی ون ڈی چلڈرنز کانگریس‘نامی عالمی تنظیم کی شراکت سے دو سال کے عرصے میں تیار کی گئی ہے جو ٹائپ ون ذیابیطس پر تحقیق اور اس کی آگاہی پر کام کرتی ہے۔اس نئی فیشنسٹا باربی کا نا صرف انداز دلکش ہے بلکہ وہ ذیابیطس سے متعلق طبی آلات ایک انسولین پمپ، کنٹینیوئس گلوکوز مانیٹر، موبائل ایپ اور ذیابیطس سے متعلق دیگر ضروری سامان سے لیس ہے۔

گڑیا نے نیلے رنگ کا کپڑوں کا خوبصورت جوڑا پہنا ہے جس پر پولکا ڈاٹس ہیں، نیلا رنگ اور گول نشان عالمی سطح پر ذیابیطس کی آگاہی کی علامت ہیں۔

اس کے ساتھ ایک ہلکے نیلیے رنگ کا چھوٹا سا پرس بھی ہے جس میں گڑیا کے طبی سامان اور شوگر کم کرنے یا بڑھانے والے اسنیکس رکھے جاسکتے ہیں تاکہ بچے کھیل ہی کھیل میں اس بیماری کے عملی پہلو کو بھی سمجھ سکیں۔

میٹل کمپنی کے مطابق یہ گڑیا ان بچوں کو خوشی دے گی جو خود ذیابیطس کا شکار ہیں اور باقی بچوں کو بھی یہ سلھائے گی کہ اپنی بیماری کے ساتھ جینا شرمندگی کی بات نہیں بلکہ ایک طاقت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم اپڈیٹ جاری کی ہے جس کے تحت اب پاس کیز (Passkeys) کے ذریعے انکرپٹڈ بیک اپ تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

اس نئے فیچر کے ذریعے وہ صارفین جو اپنا فون کھو بیٹھیں، اب اپنے واٹس ایپ ڈیٹا یا بیک اپ تک رسائی مختلف طریقوں سے حاصل کر سکیں گے، جن میں فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا سابقہ ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ شامل ہیں۔

میٹا کے زیرِ ملکیت واٹس ایپ نے 2021 میں چیٹ بیک اپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرائی تھی، جس میں صارفین کو پاس ورڈ یا 64 حروف پر مشتمل خفیہ کلید یاد رکھنی پڑتی تھی۔ تاہم اب پاس کیز کے اضافے سے یہ ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے

واٹس ایپ نے رواں سال مئی میں بتایا تھا کہ اس کے فعال صارفین کی تعداد تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے، اور جلد ہی یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ایپ میں انکرپٹڈ بیک اپ کو فعال کرنے کے لیے صارفین یہ راستہ اختیار کر سکتے ہیں:

Settings > Chats > Chat Backup > End-to-End Encrypted Backup

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انکرپٹڈ بیک اپ بیک اپ نیا فیچر واٹس ایپ واٹس ایپ فیچر

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • خواتین کے سرطان کے 40 فیصد کیسز چھاتی کے سرطان پر مشتمل ہیں
  • موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
  • واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی
  • واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان