بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کوئٹہ:
بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بارکھان میں سرچ آپریشن کیا جو کہ بارکھان کے علاقوں دولوائی اور ویٹاکڑی میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور اس کا سہولت کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔