بٹ کوائن کی قیمت میں دھماکہ خیز اضافہ، قیمت 1 لاکھ 17 ہزار کو پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے، جمعرات کے روز بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بٹ کوائن معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 333 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کے تاجروں کو حیران کر دیا ہے۔
کوائن ڈیسک (CoinDesk) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی تجارتی نشست کے دوران بٹ کوائن نے 1 لاکھ 15 ہزار 469 ڈالر کی سطح کو چھوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمت میں 4.
رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریکارڈ اس وقت سامنے آیا جب محض ایک دن قبل بٹ کوائن کچھ ایکسچینجز پر عارضی طور پر ایک لاکھ 12 ہزار ڈالر کی سطح کو پہنچا تھا لیکن بعد میں ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے نیچے آگیا۔ ایک سال قبل بٹ کوائن کی قیمت 57 ہزار 704 ڈالر تھی، جس کا مطلب ہے کہ اس نے گزشتہ 12 ماہ میں اپنی قیمت دوگنی کر لی، اگرچہ اس دوران کچھ اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملا۔
ہیش ڈیکس (Hashdex) کے ہیڈ آف گلوبل مارکیٹ انسائٹس، جیری او’شیاء کے مطابق بٹ کوائن کی اس نئی بلندی تک رسائی میں ای ٹی ایفز میں مضبوط سرمایہ کاری، کرپٹو ٹریژری کمپنیوں کی جانب سے مسلسل کارپوریٹ اپنائیت، اور ضوابط کے حوالے سے بہتر ہوتا ہوا ماحول مددگار ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ میکرو معاشی حالات غیر یقینی رہیں گے، ہمارا ماننا ہے کہ بل مارکیٹ ابھی ختم ہونے سے بہت دور ہے، اور مزید ادارہ جاتی پلیٹ فارمز کی جانب سے بٹ کوائن تک رسائی کی اجازت جیسے نئے عوامل اس سال بٹ کوائن کی قیمت کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر یا اس سے بھی زیادہ تک لے جا سکتے ہیں۔
کرپٹو ماہر اور ”ملک روڈ“ کے شریک بانی کائل ریڈ ہیڈ نے بدھ کو ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’اب ملاقات 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر پر ہوگی۔‘ انہوں نے جون کے آخر میں بٹ کوائن کی ”بلش کپ اینڈ ہینڈل“ فارمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تکنیکی پیٹرن بٹ کوائن کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں حالیہ اضافہ ایک نازک وقت پر ہوا ہے، کیونکہ مئی کے بعد اس کی قیمت دوبارہ بلند سطح پر نہیں جا پا رہی تھی، جس پر تجزیہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
بدھ کے روز، ماہر معیشت ٹموتھی پیٹرسن نے ”کوائن ٹیلیگراف“ کو بتایا کہ اگر بٹ کوائن دو ہفتوں میں نئی بلندیوں تک نہیں پہنچتا، تو شاید اکتوبر تک اس کی قیمت دوبارہ اوپر نہ جا سکے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بٹ کوائن کی قیمت کی قیمت میں ہزار ڈالر کے مطابق
پڑھیں:
ماحولیاتی لیوی لگنے کے بعد ہنڈا نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا
ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے اور 59 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
نئی قیمت کے نوٹس کے مطابق ہنڈا بی آر وی 1.5 سی وی ٹی، سوِک اوریئل اور سوِک ٹربو آر ایس کی قیمتوں میں بالترتیب ایک لاکھ 30 ہزار روپے، ایک لاکھ 75 ہزار روپے اور 2 لاکھ ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 64 لاکھ 29 ہزار روپے، 88 لاکھ 34 ہزار روپے اور ایک کروڑ ایک لاکھ روپے ہو گئی ہیں۔
ایچ اے سی ایل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور فریٹ لاگت میں اضافے جیسے مسلسل چیلنجز کے باوجود کمپنی نے ان اثرات کو صارفین تک منتقل کیے بغیر خود برداشت کیا ہے، تاہم این ای وی لیوی کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے اور اسے صارفین تک منتقل کرنا ناگزیر ہے۔
یہ قیمتیں فریٹ اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے بغیر ہیں، جو صارفین سے متعلقہ شرحوں کے مطابق وصول کی جائیں گی۔
Post Views: 4