سندھ حکومت لانڈھی ٹاؤن کوفنڈز نہیں دے رہی‘ عبدالجمیل خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی فنڈز کی مد میں کوئی رقم نہیں دے رہی اب تک جتنے بھی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں وہ لانڈھی ٹاون نے اپنے ذرائع سے بچت کرکے کئے ہیں۔اگر سندھ حکومت اور کے ایم سی وسائل اور اختیارات ٹاونز و یوسی کی سطح تک منتقل کرے تو ترقیاتی امور میں مزید تیزی آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین محمد عمران۔ٹی ایم سی لانڈھی محمد ابراہیم عمرانی کے ہمراہ لانڈھی ٹاون کی بجٹ بریفنگ کے موقع پر کیا۔انہوں نے اس موقع پر مزیدکہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ مالی سال 2025/26 کا بجٹ ایسا بنائیں جس سے عوام کے مسائل کو زیادہ سیزیادہ حل کیا جائے۔لانڈھی 3 ارب 57 کروڑ 35 لاکھ 48ہزار 900 روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔بجٹ میں 16 کروڑ 74 لاکھ 82ہزار 650روپے فاضل ظاہر کئے گئے ہیں۔بجٹ میں مختلف حکومتی ذرائع سے جو آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے وہ 3ارب 5کروڑ 55لاکھ 56ہزار 462 روپے ہے جبکہ اپنے ذرائع آمدنی سے 21 کروڑ 80 لاکھ ظاہر کئے گئے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ای سی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 21 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.65 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی شیر کے حملے میں زخمی ہونیوالی خاتون کے گھر پہنچ گئیں ، قانونی اور طبی معاونت کی یقین دہانی
مزید :