وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 76 ہزار 45 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، دستاویز کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے ہوگیا، وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ مئی 2025 تک 22 ہزار 585 ارب روپے رہا۔

دستاویز کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق جون 2024 سے مئی 2025 کے 11 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ8 ہزار 312 ارب روپے بڑھا، مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 76 ہزار 45 ارب روپے رہا۔

اپریل 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے تھے، جون 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا، مئی 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 67 ہزار 733 ارب روپے تھے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کے قرضے تک وفاقی حکومت کے دستاویز کے مطابق حکومت کے قرضوں مئی 2025 تک حکومت کا ارب روپے

پڑھیں:

 ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-16

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز ہوگیا ، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں لڑکیوں کو ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی)سے بچا ؤکی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا، انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15تا 27 ستمبرجاری رہے گی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے “صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ کے عنوان سے تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔پہلی ویکسین خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبہ کو لگائی گئی۔تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ راج کمار، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تمام سرکاری اسکولوں اور صحت مراکز پر دستیاب ہوگی، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سروئیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، جو دیر سے تشخیص ہونے کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، ایچ پی وی واحد وائرس ہے جس کے خلاف ویکسین کے ذریعے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • حکومت کا 2600 ارب کے قرضے قبل از وقت واپس اور سود میں 850 ارب کی بچت کا دعویٰ
  • مالی سال 2025 میں وفاقی خسارہ کم ہو کر 7.1 ٹریلین روپے رہا، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
  • پاکستان کے قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟