پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا طوفان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا آغاز غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بہتر معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جب کہ آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا۔
ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,31,071 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس محض پانچ کاروباری دنوں میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس کی غیر معمولی پیش رفت کر چکا ہے، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تیزی شمار کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں جاری یہ مثبت رحجان حکومتی اقتصادی پالیسیوں، آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت اور کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-12
لاہور (صباح نیوز)لاہورآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپررہا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت قرا ر دیا گیا ہے۔ علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔ نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکار ڈ کیا گیا۔