data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت)ضلعی ہیڈ کوارٹر قنبر شہر میں قائم نیشنل بینک برانچ تیزی سے تباہی وبربادی اور بدانتظامی کی طرف گامزن ہے آئے روز آن لائن سسٹم مسلسل خراب پورا پورا دن سرکاری ملازمین کو شدید گرمی میں مسلسل انتظار کرانا بینک منیجر اور دیگر عملے کا معمول بن گیا ہے ہزاروں سرکاری ملازمین اور بوڑھے عمر رسیدہ پنشنرز اور پریدار خواتین اپنی تنخواہ اور پنشن کی وصولی کیلئے بینک میں جمع ہوتے ہیں مگر بینک انتظامیہ کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی کثیر تعداد گیٹ کے باہر سخت دھوپ اور گرمی میں جمع ہونے سے مقامی پولیس، انتظامیہ اور ٹریفک کیلئے رش ہونے سے بے پناہ مسائل پید ا ہورہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر جب اپنی بینک اسٹیٹمنٹ، چیک بک، بینک لون سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے نیشنل بینک میں آتے ہیں تو منیجر، آپریشن منیجر اور دیگر بینک عملہ ان سے انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی سے پیش آتا ہے اور سائلین کا کوئی بھی جائز کام بغیر کسی رشوت کے نہیں ہوتا جبکہ بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے آنے والے سائلین کو فوری طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کے ان کو نیشنل بینک لاڑکانہ ریجنل ہیڈ آفس روانہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب سائلین شدید گرمی میں ہزاروں روپے کا کرایہ ادا کرکے قنبر سے لاڑکانہ نیشنل بینک کی ریجنل ہیڈ آفیس میں دردر کی ٹھوکریں کھاکر درپدر ہوتے ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، جبکہ مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین جب اپنے لون وغیرہ کے حوالے سے اپلائی کرتے ہیں تو ان کے جائز کام میں مختلف قسم کے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے ان کو بیجا پریشان کرکے سخت اذیت میں مبتلا کیا جاتاہے اور بینک افسران وہی کام اپنے مقرر کئے گئے پرائیوٹ ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رشوت کی ادائیگی کے بعد جلد حل کردیتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ لون لینے والے سرکاری ملازمین کی ہر ماہ مقررکردہ شیڈول کے برعکس ہزاروں روپے زائد رقم لون کی مد میں تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے جسکی وجہ سے غریب ملازمین شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ سارا عمل صرف رشوت کے حصول کیلئے کیا جاتاہے جس رشوت خوری میں قنبر برانچ کے منیجر اور ریجنل ہیڈ لاڑکانہ برابر کے شریک ہیں۔ اس حوالے سے ضلع قنبر کی مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور اکاؤنٹ ہولڈر سرکاری ملازمین نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیشنل بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ انتہائی بدانتظامی کا شکار رہنے والی نیشنل بینک قنبر برانچ کے کرپٹ اور نااہل افسران جنہوں نے بجائے اپنے عوام کو کوئی بھی سہولت دینے کے سخت تکلیف اور اذیت دی ہے ان کیخلاف سخت کارروائی کرکے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی وجہ سے

پڑھیں:

 محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری

(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 2, 2026

  اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

 دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، ‎‎‎ تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں
  • ایران-امریکہ جنگ کے درمیان "ریزرو بینک آف انڈیا" نے 12 ارب روپیے کا سونا فروخت کیا، رپورٹ میں دعویٰ
  • امتحان میں کامیابی کے باوجود عبدالمجید نوکری سے محروم، عمر کی حد رکاوٹ بن گئی
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی