اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 262 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس 6 دن میں مجموعی طور پر 9 ہزار 902 پوائنٹس بڑھا ہے۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 129 بنائی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے بڑھ کر 15 ہزار 910 ارب روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 روز میں ایک ہزار 114 ارب روپے بڑھی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ30 ہزار 686 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ
فائل فوٹو۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نظام نافذ کر دیا گیا، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کا 5 ہزار اور کار کیلئے 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکے گا، لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دھندلے شیشوں پر سزائیں دی جائیں گی، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
انھوں نے کہا حکومت کا مقصد جرمانے وصول کرنا نہیں زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم سے خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ بنے گا۔
شرجیل میمن نے کہا بار بار قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیورنگ لائسنس معطل اور منسوخ ہوسکتا ہے، یہ نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے چل رہا ہے۔