بھارت: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 10 افراد ہلاک، 26 سے زائدزخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ خیز آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 10 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 26 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت اور زہریلے دھویں کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ پولیس اور مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فی الوقت آس پاس کے علاقوں میں زہریلی گیس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے، اور ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ری ایکٹر میں درجہ حرارت یا پریشر کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ ناکافی حفاظتی نظام، قوانین پر عملدرآمد کی کمی اور انسانی جانوں کی قدر میں فقدان ایسے سانحات کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق بھارت میں صرف 2003 کے دوران صنعتی نوعیت کے حادثات میں 47 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔
حادثے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں کے مطابق
پڑھیں:
امریکی ریاست پنسلوانیا کے اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 ہلاک، 10 زخمی
پنسلوانیا (امریکا) میں یو ایس اسٹیل کے پلانٹ میں پیر کے روز متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر پِٹسبرگ سے تقریباً 15 میل (25 کلومیٹر) دور کلیئرٹن کوک ورکس فیکٹری میں پیش آیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زخمی ملازمین کو مقامی اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے
الگ سے جاری کیے گئے بیانات میں یو ایس اسٹیل اور الیگینی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک کو تلاش کرنے کے لیے طویل ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔ ایک زخمی شخص جو لاپتہ سمجھا جا رہا تھا، کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر 9 زخمیوں کو مختلف نوعیت کے زخموں کے علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیجا گیا۔
یو ایس اسٹیل کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ برٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں یو ایس اسٹیل کے ملازمین مل کر متاثرہ افراد کے لیے اپنی محبت، دعاؤں اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے امریکا دہشتگردی کی زد میں، نیو ایئر پر ٹرک حملہ اور ٹرمپ ہوٹل کے باہر دھماکا، 16 ہلاک
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کچھ افراد دھماکے کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی غیر مصدقہ ویڈیوز میں فائر فائٹرز کو ایک تباہ شدہ صنعتی عمارت کے سامنے آگ بجھانے کی کوشش کرتے اور سفید دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ کلیئرٹن کوک ورکس امریکا کا سب سے بڑا کوک بنانے کا کارخانہ ہے، جہاں کوئلے کو پروسیس کر کے کوک تیار کی جاتی ہے، جو اسٹیل سازی میں اہم ایندھن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پنسلوانیا یو ایس اسٹیل پلانٹ