پنجاب بھر میں آئندہ 5 دن کیلئے پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس کے مطابق ماہرین نے آئندہ 5 دن کیلئے موسم کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث اگلے 4سے 5 روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور شہر شدید حبس کی لپیٹ ہے اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کی یہ خوشگوار تبدیلی شہریوں کے لیے کسی حد تک سکون کا سبب بن سکتی ہے، تاہم متعلقہ اداروں کے لیے یہ ہنگامی صورت حال کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش سے نہ صرف شہری زندگی متاثر ہوئی بلکہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوا۔ متعدد مقامات پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔بلدیہ عظمی لاہور کی جانب سے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ واسا نے اپنے منصوبے 31 جولائی تک مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ترقیاتی کام بروقت مکمل نہ ہوئے تو مون سون کی بارشوں کے دوران صورت حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔بارش کے اس نئے سلسلے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :