میرپور خاص: چوری اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی موٹرسائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے، دو مسلح ڈکیتوں نے تاجروں سے نو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود ناگوری مسجد کے قریب آفتاب فہد اور فیضان نامی تاجر جو اپنی سولر پینل کی دوکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈکیٹوں نے اسلحے کے زور پر 9 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن غازی خان راجڑ پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس ایچ او غازی خان راجڑ کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے واضع رہے کہ شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی موٹرسائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 25-2024 میں ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، وزیراعظم نے ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کیا، شہباز شریف نے کہا ترسیلات زر میں چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے، حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں دوسرا بحری جہاز بھی ڈبو دیا، عملے کے 4 ارکان ہلاک
مزید :