افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: داخل ہونے کی کوشش
پڑھیں:
بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔