آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں مبینہ حادثاتی دھماکے میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک اور واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک ٹیم خان یونس میں حماس کے زیر استعمال عمارتوں کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کر رہی تھی۔
ایسی ہی ایک عمارت میں بارودی مواد بچھایا گیا تاکہ اُسے دھماکے سے اُڑادیا جائے اور حماس کے پاس رہنے کو کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔
تاہم بارودی مواد بچھانے کے محض دو گھنٹے بعد اُسی عمارت میں اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس میں ٹیم لیڈر شدید زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے دیگر اہلکاروں نے اپنے ٹیم لیڈر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت کیپٹن 21 سالہ ریعی بیران کے نام سے ہوئی ہے۔
مارے گئے افسر گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ میں ٹیم کمانڈر تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ خان یونس میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے میں حماس کے ملوث ہونے کو بھی مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ملٹری آپریشن کے دوران میں دو اسرائیلی فوجی اپنی ہی غلطی سے شدید زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں حماس کے ساتھ دو بدو لڑائی یا سرحد پر جھڑپوں میں اب تک 451 اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حماس کے
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔