قومی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمجموعی ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے اور4 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر ) ترسیلات زر تاریخی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔مالی سال 2025 کے دوران ترسیلات زر 26.6فیصد اضافہ سے 38.2ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ مالی سال 24ء کے دوران 30.3 ارب ڈالر ترسیلات موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.4 ارب ڈالر کی آمد ہوئی اورنمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔