data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (بزنس رپورٹر) مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1 لاکھ 33 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 122ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور54.

27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔بینکاری شعبے میں ہونیوالے منافع اور مضوبط معاشی اشاریوں کی بدولت مارکیٹ مثبت زون میں رہی ،سرمایہ کاروں نے ریکارڈ سطح پر پہنچنے والی ترسیلات زر اور حکومت کی حالیہ قرض نیلامیوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں کھل کر سرمایہ کاری کی جس کے بعد انڈیکس 133,902 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کیاختتام پر 100 انڈیکس 1205پوائنٹس کے اضافے سے 132,576 پوائنٹس سے بڑھ کر 133,782 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 322پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس40ہزار681پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 82 ہزار 983 پوائنٹس سے بڑھ کر 83 ہزار 615 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 122 ارب 54 کروڑ 96 لاکھ167روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16210 ارب 56 کروڑ 40 لاکھ45ہزار230روپے ہو گیا۔ جمعرات کو 36ارب روپے مالیت کے94 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 30ارب روپے مالیت کے 90کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کی حصص کے سودے ہوئیجس میں سے 260کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 195 میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیبینک آف پنجاب ،کوہ نور اسپننگ ،ہیسکو ل پیٹرول ،فاسٹ کیبل لمیٹڈ اور ورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے کمپنی لمیٹڈکا بھاو2161.40 روپے بڑھ کر 23775.40روپے ہو گیا اسی طرح 95.18 روپے کے اضافے سے خیبر ٹوبیکو ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1463.46روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 163.44 روپے کی کمی ہوئی جس کیبعد اسکے حصص کی قیمت 23325.05روپے ہو گئی اسی طرح 50.63روپے کم ہو کر ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 3300روپے پر آ گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حصص کی قیمت بڑھ کر

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم