اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ، ایرانی صدر نے تفصیلات بیان کردیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟ اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی صدر کے اس جواب کے بعد ٹکر کارلسن نے سوال کیا کہ انہیں اس بات کا کیسے علم ہوا کہ اسرائیل انہیں نشانہ بنانے والا ہے؟ اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے دوران وہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور اسرائیل کو اپنے جاسوسوں کے ذریعے اس مقام کا علم ہوگیا اور انہوں نے وہاں بمباری کی کوشش کی تاہم اسرائیل اس میں ناکام رہا۔ ایرانی صدر سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا ایران نے کبھی ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کے کسی منصوبے کی حمایت کی ہے؟ جس کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ پر کسی حملے کی حمایت نہیں کی اور یہ سب اسرائیل کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایرانی صدر کوشش کی نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔