آئی سی سی نے جون 2025 کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے لیے تین ٹیسٹ اسٹارز کو نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2025 کے لیے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا شامل ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔
ایڈن مارکرمجنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے جون میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، جو جنوبی افریقہ کا 27 برس بعد پہلا آئی سی سی ٹائٹل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پلیئر آف دی منتھ: پاکستان اور بھارت دونوں پیچھے، ویسٹ انڈین واریکن بازی جیت گئے
انہوں نے دوسری اننگز میں 136 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹا، جب کہ اپنی آف اسپن بولنگ سے اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کی قیمتی وکٹیں بھی حاصل کیں، جنوبی افریقہ نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا۔
کگیسو رباداجنوبی افریقہ کے ہی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے اسی فائنل میں اپنی برق رفتار گیندوں سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو شدید مشکلات میں ڈالا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5 اور مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے کامیاب ترین بولر بن گئے۔ ان کے کیریئر کی وکٹوں کی تعداد اب 336 ہوگئی ہے۔
پاتھم نسانکاسری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے باز پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 187 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی، جس کی بدولت سری لنکا فالو آن سے بچا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی وہ فارم میں نظر آئے اور 158 رنز کی ایک اور شاندار سینچری اسکور کی، ان کی اننگز میں مجموعی طور پر 43 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
آئی سی سی کے مطابق ’پلیئر آف دی منتھ‘ کا حتمی اعلان فین ووٹنگ اور ماہرین کے پینل کی رائے کی بنیاد پر کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئر آف دی منتھ ٹیسٹ اسٹارز نامزد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئر ا ف دی منتھ ٹیسٹ اسٹارز نامزد وی نیوز جنوبی افریقہ کے دی منتھ
پڑھیں:
محمد سیراج کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
BIRMINGHAM:انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد سیراج نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا۔
برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ہاردک پانڈیا کی جگہ بھارتی فاسٹ بولنگ کی سربراہی کرتے ہوئے محمد سیراج نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو بھارت کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔
محمد سیراج نے انگلینڈ کے اوپنر زیک کراؤلی، مایہ ناز بیٹر جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس، برائیڈن کرس، جوش ٹونگ اور شعیب بشیر کی وکٹ حاصل کی۔
ان کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلیںڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بھارت کے 587 رنز کے جواب میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کا برتری حاصل ہوئی۔
انگلینڈ کی سرزمین میں محمد سیراج بھارت کی جانب سے 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر نہیں ہیں تاہم انہوں نے اس سے قبل جنوبی افریقہ میں بھی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد سیراج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلے بھارتی بولر ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں محمد سیراج نے مجموعی طور پر 19.3 اوورز کیے اور 70 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔