پی آئی اے نے پائلٹس کی بھرتیوں کیلیے اشتہار دے دیا، شرائط کیا رکھیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کیڈٹ پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام لانچ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت 24 پائلٹس بھرتی کیے جائیں گے۔
کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت پائلٹس کو 2 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، جس کے لیے 200 گھنٹے کی فلائنگ اور سول ایوی ایشن سے کمرشل پائلٹ لائسنس کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔
کیڈٹ پائلٹس کے لیے پی آئی اے بھرتی ہونے والے پائلٹس سے 15000 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی مالیت کا بونڈ بھروائے گا۔
پائلٹ کی قلت کو پورا کرنے کے لیے اس سے قبل 20 پائلٹس بھرتیوں کا عمل الگ سے جاری ہے، دلچسپی رکھنے والے پائلٹس سے پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو درخواست ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔