پاک ایران فرینڈشپ فورم کے وفد کا عزیز الرحمن مجاہد کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، گجرات آنے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد :پاک ایران فرینڈشپ فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا خیرسگالی دورہ کیا۔ وفد میں ساجد اقبال چوہدری، محمد عرفان تبسم اور محمد عارف خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے تھرڈ سیکریٹری اور سربراہ شعبہ اطلاعات جناب ہادی گلریز سے ملاقات کی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی قیادت اور عوام کی جرات مندانہ اور اصولی موقف اور بہترین حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفد نے مظلوموں کی حمایت میں جان دینے والے ایرانی شہداء کے لیے دلی دعائیں بھی کیں۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزیز الرحمٰن نے جناب ہادی گلریز کو گجرات کے دورے کی دعوت دی۔ مجوزہ دورہ پاک ایران فرینڈشپ فورم کے زیرِ انتظام ہوگا جس میں براق سٹی، کلفٹ اینڈ ٹریننگ کیمپ گجرات، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، گجرات پریس کلب اور دیگر اہم مقامات شامل ہیں جناب ہادی گلریز نے اس دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اس اقدام کو سراہا اور وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد دورے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ ملاقات باہمی اعتماد، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ کی علامت تھی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات اور نچلی سطح کی سفارت کاری کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ اگر اس دورے کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی، تجارتی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6