City 42:
2025-11-05@03:14:58 GMT

سیاحوں کے لیے برُی خبر؛ شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

سٹی 42: شاہراہ قراقرم تین روز کیلئے بند ر ہے گی ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا 

شاہراہ بابوسر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال  رہے گی ، نوٹیفیکشن کے مطابق  شاہراہ قراقرم کی بندش امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ شاہراہ قراقرم 13 محرم الحرام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند  رہے گی 

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شاہراہ قراقرم

پڑھیں:

کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے

کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک
ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو

ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں۔وجہ کراچی میں کیمروں کی تنصیب ہو یا چالان کا اختیار واپس لینا، بہ ہر حال محکمہ ٹریفک پولیس سے اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کام نہ کرنے والے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پیر محمد شاہ نے کہا اپنا تبادہ کام نہ کرنے والے کرا رہے ہیں، اور ہمیں بھی انھیں روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چالان کرنے والے 800 افسران کو ریگولیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے افسر چالان کے نام پہ اچانک حملہ کرتے تھے، انھیں یہ تعلیم نہیں تھی لوگ اس سے تنگ تھے، اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری اور حق حلال کے ساتھ کام کرے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہم ایسا ادارہ بنانا چاہتے ہیں کہ لوگ ٹریفک پولیس کے محکمے سے محبت کریں، اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ، کھانا اور شاباشی کی مد میں بھی کچھ دینے کا پروگرام بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس فورس میں اب نوجوان لڑکوں کو سامنے لایا جا رہا ہے تاکہ فورس کو نیا خون مل سکے اور تبدیلی آئے۔ انھوں نے کہا کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک اہلکاروں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیں جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  • مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے پر سڑک کو اکھاڑنے کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا
  • شاہراہ بھٹو ایکسپریس پرگڑھے پڑے ہوئے ہیںجوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے
  • کراچی ، شہریوں کیلئے معافی مانگنے پر پہلاای چالان منسوخ
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • کراچی والوں کو بخش بھی دیں
  • ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار