کراچی، مخدوش عمارت کا چھجہ گر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی:
آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت کا چھجھہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
آرام باغ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او عارف عباسی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب حاجی منظور بلڈنگ کے چھجھے کا کچھ حصہ گر گیا تھا تاہم ملبہ نیچے گرنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ عمارت میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔