دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ آسٹریلیا کے ٹِم ڈیوڈ اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی بھی سیزن 4 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیموں نے سیزن 4 کے لیے اسکواڈز کی تیاری کے پہلے مرحلے میں آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں پچھلے سیزن کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور نئے کھلاڑیوں کی سائننگ شامل تھی۔ اب دوسرا مرحلہ ڈرافٹ/آکشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔دبئی کیپیٹلز نے بولنگ لائن اپ کو مضبوط کرتے ہوئے افغان اسپنر وقار سلام خیل (سیزن 2 وائٹ بیلٹ ونر) کو شامل کیا ہے، جبکہ لیوک وُڈ اور محمد جواد اللہ بھی نئی شمولیات میں شامل ہیں۔ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے الیکس ہیلز، لیام لیونگسٹن اور شیر فین ردر فورڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ڈیزرٹ وائپرز نے اینڈریز گوس کو بطور اوپنر سائن کیا ہے جبکہ سیم کرن، لوکی فرگوسن، وانندو ہسارنگا جیسے اہم کھلاڑی اسکواڈ میں واپس آئیں گے۔گلف جائنٹس نے افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی، معین علی اور رحمان اللہ گرباز کو سائن کیا ہے۔ایم آئی ایمریٹس نے کرس ووکس اور سری لنکن آل راؤنڈر کمندو مینڈس کو سائن کیا ہے۔شارجہ واریئرز نے سکندر رضا، مہیش تھیکشنا، ساؤرَب نیتراوالکر اور ٹِم ڈیوڈ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد – نیشنل ڈے) کو شاندار افتتاحی میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ اس چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے۔کرکٹ کے شائقین ایک بار پھر بہترین عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہو جائیں یو اے ای کی سرزمین پر کرکٹ کا تہوار سجنے والا ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔

اسلام آباد کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف شکایت زیرِ التوا ہے۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ عدالتی معاونین 21 اکتوبر کو عدالت کی معاونت کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت بھی 21 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔
جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد ہائی کورٹ نے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جسٹس طارق جہانگیری کا نام شامل نہیں ہے۔

روسٹر کے مطابق جسٹس سمن رفعت اب ہائی کورٹ کی تیسرے نمبر پر سینئئر ترین جج بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس جہانگیری ان 5 ججوں میں شامل تھے جنہوں نے جسٹس ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلے کو چیلنج کیا تھا، وہ ان ججوں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ سال سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی عدالتی معاملات میں مداخلت کی شکایت کی تھی۔
یہ تنازع اس وقت ابھرا جب جسٹس جہانگیری اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق پٹیشنز کی تیز رفتار سماعت کر رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • پھل کھائیں یا جوس پئیں؟ ماہرین نے فائدے اور نقصانات بتا دیے
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی