آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز


دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کے ٹِم ڈیوڈ اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی بھی سیزن 4 کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیموں نے سیزن 4 کے لیے اسکواڈز کی تیاری کے پہلے مرحلے میں آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں پچھلے سیزن کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور نئے کھلاڑیوں کی سائننگ شامل تھی۔ اب دوسرا مرحلہ ڈرافٹ/آکشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔دبئی کیپیٹلز نے بولنگ لائن اپ کو مضبوط کرتے ہوئے افغان اسپنر وقار سلام خیل (سیزن 2 وائٹ بیلٹ ونر) کو شامل کیا ہے، جبکہ لیوک وُڈ اور محمد جواد اللہ بھی نئی شمولیات میں شامل ہیں۔ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے الیکس ہیلز، لیام لیونگسٹن اور شیر فین ردر فورڈ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز نے اینڈریز گوس کو بطور اوپنر سائن کیا ہے جبکہ سیم کرن، لوکی فرگوسن، وانندو ہسارنگا جیسے اہم کھلاڑی اسکواڈ میں واپس آئیں گے۔گلف جائنٹس نے افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی، معین علی اور رحمان اللہ گرباز کو سائن کیا ہے۔ایم آئی ایمریٹس نے کرس ووکس اور سری لنکن آل راؤنڈر کمندو مینڈس کو سائن کیا ہے۔شارجہ واریئرز نے سکندر رضا، مہیش تھیکشنا، ساؤرَب نیتراوالکر اور ٹِم ڈیوڈ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر 2025 (یومِ اتحاد – نیشنل ڈے) کو شاندار افتتاحی میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ اس چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے۔کرکٹ کے شائقین ایک بار پھر بہترین عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہو جائیں یو اے ای کی سرزمین پر کرکٹ کا تہوار سجنے والا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایک بار پھر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم