کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ، 3 سیزن کی ہوش اُڑا دینے والی آمدن سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن میں بھی پہلے سیزن جتنا معاوضہ ہی وصول کررہے ہیں، کپل شرما نے اپنے شو کے پہلے سیزن کی 13 اقساط کیلئے تقریباً 65 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے سیزن 2 کے دوران بھی اتنا ہی معاوضہ ( 65 کروڑ ) وصول کیا تھا جب کہ کپل کیلئے سیزن 3 کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اگر یہ شو اسی رفتار سے جاری رہا تو کپل کی ان 3 سیزن کی مجموعی آمدنی 195 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ جائے گی۔
یاد رہے کہ کپل شرما نے 2013 میں’ کامیڈی نائٹس ود کپل’ سے اپنے شو کا آغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023 تک ‘دی کپل شرما شو’ سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے اور شو کا تیسرا سیزن گزشتہ ماہ جون 2025 سے جاری ہے۔
اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئے آتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کپل شرما
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔