آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آکاش دیپ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور صرف 187 رنز دیے۔ یہ انگلینڈ کی سرزمین پر کسی بھی بھارتی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز چیتن شرما کے پاس تھا، جنہوں نے 1986 میں اسی میدان پر 188 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایجبسٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
آکاش دیپ نے پہلی اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا، جبکہ دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت نے یہ میچ ریکارڈ 336 رنز سے جیت لیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
Akash Deep becomes the second Indian bowler after Chetan Sharma to take a 10-wicket match haul in England.
What an incredible performance! ????#ENGvIND #AkashDeep #TeamIndia pic.twitter.com/qzGltZlfEF
— Circle of Cricket (@circleofcricket) July 6, 2025
آکاش دیپ کی یہ کارکردگی مہارت، حوصلے اور درستگی کی عمدہ مثال تھی، انہوں نے انگلش کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، گیند کو خوب سوئنگ کیا اور مسلسل دباؤ بنائے رکھا، جس کے باعث میزبان ٹیم مکمل طور پر بےبس نظر آئی۔
ماضی کے معروف بھارتی بولر چیتن شرما کی 1986 کی کارکردگی بھی تاریخی سمجھی جاتی ہے، جب انہوں نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا تھا۔ ان کے علاوہ بھارت کے بہترین بولنگ اسپیلز میں جسپریت بمرا کا 2021 میں ٹرینٹ برج پر 110 رنز کے عوض 9 وکٹوں اور 2007 میں ظہیر خان کا 134 رنز دیتے ہوئے 9 وکٹوں کا حصول بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
واضح رہے کہ مایہ ناز پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے 1987کے آسٹریلشیا کپ کے فائنل میچ کی آخری بال پر تیز رفتار بھارتی بولر چیتن شرما کو چھکا مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا تھا، اس بھارتی شکست کے بعد چیتن شرما کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آکاش دیپ کی یہ کارکردگی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی، اب 5 ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ 10 جولائی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آکاش دیپ انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کرکٹ جسپریت بمرا چیتن شرما
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا کاش دیپ انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کرکٹ جسپریت بمرا چیتن شرما بھارتی بولر چیتن شرما ا کاش دیپ
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک