بڑے بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے چھوٹا بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا میں بڑے بھائی کے ہاتھ سے اتفاقیہ پستول چلنے سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے پبی کے نواحی علاقے ڈاگی جدید میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی کی مبینہ طور پر پستول ہاتھ میں لیے بیٹھا اسے چیک کر رہا تھا کہ اسی دوران اتفاقیہ گولی چل گئی اور چھوٹے بھائی کو جالگی جس کی عمر 13 سالہ ہے، گولی لگنے سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے فوراً بعد بچے کی لاش کو میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔
خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔