5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا
مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔
بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔
میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی اجازت نامے کے پالتو جانور کے طور پر رکھنا غیر قانونی ہے۔ حکام کے مطابق گوس کے سابق مالکان کے پاس مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چمگادڑ سیاح کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار
گوس کی گرفتاری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم رینگنے والے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے نے کے مطابق جانور کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اب وہ ماہرین کی زیر نگرانی ایک خصوصی طور پر تیار کردہ مستقل مسکن میں منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گوس کی تلاش اور بازیابی میں مختلف ریاستی ادارے اور جنگلی حیات کے ماہرین 2 ہفتے سے سرگرم عمل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آبی چھپکلی امریکا جانور فرار لٹل جھیل میساچوسٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آبی چھپکلی امریکا میساچوسٹس
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔