برفانی چیتوں کی زور دار آوازوں نے سب کو چونکا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سائبیریا کے سایانو-شوشینسکی نیشنل ریزرو (Sayano-Shushenski Nature Reserve) میں نصب وائلڈ لائف کیمروں نے ایک نایاب اور حیران کن لمحہ قید کیا جب برفانی چیتوں (Snow Leopards) نے بلند، خوفناک حد تک گرج دار آوازوں کے ذریعے ملاپ (mating) کے سیزن کا اعلان کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ خفیہ مزاج رکھنے والے خوبصورت جانور، جو عام طور پر خاموش رہتے ہیں، بلند آوازوں میں گرج کر ایک دوسرے کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان آوازوں کو سن کر دیکھنے والے بھی چونک گئے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق
ماہرینِ حیوانات کے مطابق، برفانی چیتے عام طور پر انسانوں کی نظروں سے دور رہتے ہیں، اور اس طرح کے لمحات بہت ہی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس ویڈیو کی مدد سے نہ صرف ان کی عادات پر تحقیق ممکن ہوگی بلکہ یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ ان کی افزائشِ نسل کس ماحول میں ہوتی ہے۔
یہ مناظر نہ صرف قدرت کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوششیں کتنی اہم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Snow Leopards برفانی چیتا.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے
جینیٹیکس سائنس میں نوبل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر پر چل بسے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام جیتنے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔
جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا۔
جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔
واٹسن کو 1953ء فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس اسٹرکچر دریافت کرنے پر نوبل انعام کا شریک حقدار قرار دیا گیا تھا۔
نیچر نامی رسالے میں پہلی بار شائع ہونے والی ان کی تحقیق کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے جسے مالیکیولر بائیولوجی میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔