گھر چھوڑ کر جانے والے نوجوان کو موٹروے پولیس نے بس سے اتار کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر دیا گیا، کیا نئے فیچرز ہیں؟ قیمت کتنی ہے؟ جانیے
موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ (1/2) pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس لڑکے کو
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ملزم 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج پر پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، تھانہ ترنول میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
Ansa Awais Content Writer