کراچی: بہن بھائی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔
جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ ڈمپروں سے قتل ہونے والوں کی جانوں کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب حادثے کے بعد سات ڈمپرز کو آگ لگانے کے واقعات میں ملوث 18 افراد گرفتار کر لیے گئے، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی، ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت پر افسوس ہے، ذمہ دار ڈرائیور کو اسی وقت گرفتار کیا گیا۔
ویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے ڈمپرز میں کیمرہ لگائیں گے اور یقین دہانی کروائیں کہ ڈرائیور لائسنس یافتہ ہوں گے، اگر ایسا نہیں کریں گے تو 15 دن بعد ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر 10 اگست کی رات ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے تھے۔ شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل خطاء کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈمپر ڈرائیور بہن بھائی
پڑھیں:
پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ایف آئی اے نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ کو فلائٹ سے آف لوڈ کیا۔
گرفتار شدگان کا تعلق بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند سے ہے اور یہ افراد سعودی عرب سے ایجنٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافروں نے ایجنٹوں سے ہر ایک کے لیے 45 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا تھا اور 15 لاکھ روپے لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔
تمام گرفتار شدگان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔